ETV Bharat / city

رضا اکیڈمی جلد ہی وسیم رضوی کے خلاف عرضی داخل کرے گا

رضا اکیڈمی کی جانب سے دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں آج تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

رضا اکادمی جلد ہی وسیم رضوی کے خلاف عرضی داخل کرے گا

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 7:07 PM IST

رضا اکیڈمی کے سربراہ محمد سعید نوری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ' کانفرنس میں ملک بھر کے علماء نے شرکت کی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف زہرافشانی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا ہے'۔

رضا اکادمی جلد ہی وسیم رضوی کے خلاف عرضی داخل کرے گا
محمد سعید نوری نے بتایا کہ' گذشتہ کچھ عرصہ سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے تو کیے جاتے رہے ہیں لیکن قانونی کارروائی نہیں کی جاتی ہے تاہم اب ہم نے یہ طے کیا ہے کہ ہم قانونی کارروائی بھی کریں گے۔انہوں نے وسیم رضوی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ' رضا اکادمی کی جانب سے گذشتہ روز ہی قانونی قدم اٹھانے کی کارروائی شروع کی جا چکی ہے اور جلد ہی سپریم کورٹ میں وسیم رضوی کے خلاف عرضی داخل کی جائے گی'۔انہوں نے مزید کہا کہ' وسیم رضوی قرآن سے 26 آیات کو نکالنے کی بات کر رہا ہے جبکہ ہم ایک نقطہ کو نکالنے کی بات بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ' ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ بھی جلد ہی وسیم رضوی کی عرضی کو خارج کر دے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.