ETV Bharat / city

ریاستوں کو دو کروڑ سے زائد این 95 ماسک تقسیم

مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں کو 2 کروڑ سے زائد این 95 ماسک اور ایک کروڑ سے زائد پی پی ای مفت تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

Distribute more than 20 million N95 masks to states by central government
مرکز نے ریاستوں کو دو کروڑ سے زائد این 95 ماسک تقسیم
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:50 PM IST

مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر لگاتار کووڈ-19 پر قابو حاصل کرنے اور اس سے نمٹنے کے تدارکی انتظامات کرنے میں مصروف رہی ہے۔

مرکزی حکومت کا مرکزی کردار یہ رہا ہے کہ اس میں اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے صحتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط تر بنانے کی کوشش کی ہے۔

کووڈ-19 کے اس سلسلے میں تدارکی انتظامات کو منظم بنانے کے ساتھ ساتھ مرکز ، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کو مفت طبی ساز و سامان فراہم کرتا آیا ہے، تاکہ ان کی کوششوں کو تقویت فراہم ہوسکے۔

حکومت ہند کی جانب سے سپلائی کی جانے والی بیشتر اشیا ابتدا ملک میں تیار نہیں ہورہی تھیں اور اس وبائی مرض کے نتیجے میں عالمی پیمانے پر ان اشیا کے مطالبے میں اضافہ ہوا تھا اور غیرملکی منڈیوں میں ان کی دستیاب بھی متاثر ہوئی تھی۔

تاہم وزارت صحت و کنبہ بہبود، کپڑے کی صنعت کی وزارت، ادویہ سازی کی وزارت، صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے، دفاعی تحقیق و ترقیات کے ادارے اور دیگر اداروں کی مدد سے گھریلو صنعت کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اندرون ملک لازمی طبی سازوسامان مینوفیکچر کرے اور اس کی سپلائی بھی کرے۔ ان سازوسامان میں پی پی ای یا ذاتی تحفظ کے لیے پہنا جانے والا لبادہ، این 95 ماسک، وینٹی لیٹر وغیرہ شامل تھے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا کے عزم کے ساتھ اس کام میں پیش رفت ہوئی اور حکومت ہند کی جانب سے کی جانے والی بیشتر سپلائی یعنی سازوسامان اندرون ملک ہی تیار کیے جانے لگے۔

یکم اپریل 2020 سے مرکز نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں/ مرکزی اداروں کو 2.02 کروڑ سے زائد این 95 ماسک اور 1.18 کروڑ سے زیادہ پی پی ای کٹس فراہم کیے ہیں۔

6.12 کروڑ سے زائد ایچ سی کیو ٹیبلٹ بھی تقسیم کی جاچکی ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک مختلف النوع ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں/ مرکزی اداروں کو 11300 میک ان انڈیا وینٹی لیٹر بھی ارسال کیے جاچکے ہیں۔

ان میں سے 60154 وینٹی لیٹر پہلے ہی مختلف اسپتالوں تک پہنچ گیے ہیں۔ حکومت ہند اس امر کو بھی یقینی بنارہی ہے کہ ان وینٹی لیٹروں کی تنصیب اور ان کے مصروف عمل ہونے کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس سے کووڈ-19 آئی سی یو سہولتوں کے لیے درکار وینٹی لیٹروں کی دستیابی میں واقع وسیع خلیج پر ہوگی۔

صحت وکنبہ بہبود کی وزارت ،ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1.02 لاکھ آکسیجن سلنڈر بھی فراہم کررہی ہے، جس میں سے 72293 سلنڈر پہلے ہی ارسال کیے جاچکے ہیں، تاکہ آکسیجن سے منسلک بستروں کو مستحکم بنایا جاسکے۔ اب تک 7.81 لاکھ پی پی ای کٹس اور 12.76 لاکھ این 95 ماسک دلی میں سپلائی کیے جاچکے ہیں۔ 11.78 لاکھ پی پی ای اور 20.64 این 95 ماسک مہاراشٹر کو، نیز 5.39 لاکھ پی پی ای اور 9.81 لاکھ این 95 ماسک تمل ناڈو کو صحت و کنبہ بہبود کی جانب سے سپلائی کیے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.