ETV Bharat / city

عوامی مرثیہ کی روایت پر لئیق رضوی کی کتاب پر مذاکرہ

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 10:52 PM IST

معروف صحافی و ادیب لئیق رضوی کی تصنیف عوامی مرثیے کی روایت پر ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب بستی حضرت نظام الدین میں منعقد کی گئی۔

Discussion on Laiq Rizvi's book
لئیق رضوی کی کتاب پر مذاکرہ

ملک کے دارالحکومت دہلی میں منعقد مذاکرے کی صدارت سابق صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر خالد محمود نے کی مہمان خصوصی کے طور پر آیت اللہ سید عقیل الغروی موجود رہے جبکہ مذاکرے کا اختتام مولانا آزاد یونیورسٹی جودھ پور کے چانسلر پروفیسر اخترالواسع نے کیا۔

مقررین میں اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول اور شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے استاد پروفیسر احمد محفوظ نے کتاب کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کیے۔

ویڈیو

اس موقع پر غالب اکیڈمی کے سیکریٹری ڈاکٹر عقیل احمد نے خیرمقدم کلمات پیش کیے جاوید مشیری نے سلام پیش کیا جبکہ مشہور شاعر معین شاداب نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔

آیت اللہ سید عقیل الغروی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لئیق رضوی نے پچیس برسوں کی محنت کے بعد ایک کتاب تالیف کی ہے یہ کتاب آپ کی محنت و مشقت کا خلاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موضوع کو پروجیکٹ بنا کر اس سلسلے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تمام اصناف سخن اپنے انداز سے تربیت کرتے ہے لیکن مرثیہ آپ کو شک القلب بننے سے روک لیتا ہے۔ عوامی مرثیے میں غریب نادار اور نا آسودہ حضرات کی برجستہ جذبات ملتے ہیں ۔

پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ مرثیہ کی روایت کو لئیق رضوی نے جلا بخشی ہے عوامی مرثیہ کی روایت ہمیں بتاتی ہے کہ مرثیہ ہمارے شعور کا نہیں بلکہ لاشعور کا حصہ ہے اس کتاب کے خاص بات یہ ہے کہ اس میں شمالی ہند سمیت مختلف ریاستوں کی بھی روایات موجود ہیں۔

پروفیسر خالد محمود نے صدارتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع میری دلچسپی کا ہے اس کتاب میں لئیق رضوی نے جو محنت کی ہے یہ اہمیت کی حامل ہے اس کتاب کے جذبات کو محسوس کرنا چاہیے جنہیں بنیادی طور پر عوام کی شاعری نہیں بلکہ جذبات کی شاعری ہے۔

پروفیسر شہپر رسول نے کہا کہ میں لئیق رضوی کو اس کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرنا چاہیے عوامی اظہارات کے مختلف طریقے ہیں عوامی مرثیوں میں جو سچائی نظر آتی ہے اس کی مثال نہیں ملتی انیس اور دبیر مرثیہ کے شاعر ہیں اور اردو میں جو بڑے پانچ عظیم شاعر ہیں ان میں سے ایک انیس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.