ETV Bharat / city

ڈیزل، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری - ڈیزل کی قیمت

دہلی میں ڈیزل کی قیمتوں میں آج 0.14 روپئے کے اضافے کے بعد اس کی قیمت 80.02 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Diesel, petrol
Diesel, petrol
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 9:34 AM IST

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل 18 ویں دن بھی جاری رہا، تاہم ڈیزل کی قیمت دہلی میں 80 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں ڈیزل کی قیمتوں میں آج 0.14 پیسے کے اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 80.02 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 0.16 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے پٹرول کی قیمت 79.92 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پورے ملک میں کانگریس اور دیگر حزب اختلاف کی جماعتیں لاک ڈاؤن کے باوجود احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح ہو کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.