وزارت نے اتوار کو بتایا کہ وزیردھرمیندر پردھان 7 سے 9 اکتوبر تک منگولیا کے دورے پر ہوں گے۔
8 اکتوبر کو وہ بنیادی ڈھانچے سے تعلق ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جس کی تعمیر منگولیا نے ہندوستانی مالی امداد سے منگولیائی ریفائنری کے پروجیکٹ کے لیے کی ہے۔
واضح رہے کہ منگول ریفائنری پروجیکٹ کو 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے منگولیا کے دورے کے دوران ہندوستان کی طرف سے دیے گئے 1.236 ارب امریکی ڈالر کی امداد سے تعمیر کیا جارہا ہے۔