کانگریس کی جانب سے جاری بیان میں انل چودھری نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ اور وینٹیلیٹروں کی بہت بڑی قلت ہے اور اگر حکومت لاک ڈاؤن ہٹاتی ہے تو یہ کمی کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے لہذا اسپتالوں اور سہولیات کی تعداد میں توسیع ضروری ہے۔ دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کیا ، لہذا جانچ میں اضافہ کرنے کی ضرورت تھی لیکن ٹیسٹنگ الٹا کم کردی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود دہلی میں انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ 18 اپریل کو مسٹر کیجریوال نے 700 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت بیان کی لیکن اب تک دہلی کو صرف 445 میٹرک ٹن سپلائی مل رہی ہے ، جبکہ آج دہلی کو 1000 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔ اس کا فوری بندوبست کرنا چاہئے۔