آج کیا پہلا طلائی تمغہ دہلی کے حصے میں آیا۔ چمپئن شپ کے سب جونیئر 10 سے 14 برس کے 32 کلوگرام کے زمرے میں دہلی کو خوشبو نے گولڈ میڈل اترپردیش کی سیمرن کو چاندی کا تمغہ اور نینسی اور فلک کو کانسی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔
وہیں اسی عمر کے زمرے میں 36 کلو گرام کی کیٹیگری میں بھی دہلی کے حصے میں طلائی تمغہ آیا جب دہلی کی دیپا نے طلائی اور ہریانہ کی مسکان نے چاندی اور جھانوی نے کانسے کے تمغے جیتے۔
ٹورنامنٹ میں 13 ریاستوں کے کے جونیئر اور سب جونیئر زمرے میں 500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ 40 کلو گرام کیٹگری میں میں دہلی کی آدیتی ورما نے پہلی، بھاونا نے دوسری اور نیہا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آج بہت سے قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے۔