سری فورٹ آڈیٹوریم میں، چین اورینٹل پرفارمنگ آرٹس گروپ نے ’چین کی شان‘ کے موضوع پر شاندار پرگرام پیش کیا۔ جو ملک کی متنوع ثقافت کے 10 مختلف رنگوں کے 10 مختصر پرفارمینس پر مشتمل ایک رقص اور نغمہ پیش کیا۔
یہ گروپ 20 سال بعد بھارت آیا ہے۔ اس سے قبل 2000 میں ، اسی گروپ نے ہندوستان چین سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یہاں پرفارم کیا تھا۔ آج یہاں اس موقع پر ہندوستان میں چین کے سفیر سن ویڈونگ بھی موجود تھے۔
چین کا نیا قمری سال 25 جنوری کو منایا جائے گا۔