ETV Bharat / city

دہلی تشدد: کیجریوال حکومت متاثرین کی تصدیق کے لئے مہم چلائے گی

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 9:13 PM IST

کیجریوال حکومت دہلی تشدد سے متاثرہ افراد کی گھر واپسی اور تصدیق کے لئے دو دن تک خصوصی مہم چلائے گی۔

Delhi Violence: The Kejriwal government will launch a campaign to confirm the victims
دہلی تشدد: کیجریوال حکومت متاثرین کی تصدیق کے لئے مہم چلائے گی

نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو تشدد سے متاثرہ علاقے میں خصوصی تصدیقی مہم چلائی جائے گی۔

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے بعد جس طرح سے لوگ اپنا گھر چھوڑ کر رشتہ داروں اور راحت کیمپز میں چلے گئے ہیں، انہیں مالی مدد دینے اور گھر واپسی کے لیے کیجریوال حکومت 2 دن تک خصوصی مہم پر کام کررہی ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے کہا کہ تشدد سے متاثرہ علاقے میں ہفتے اور اتوار کو خصوصی تصدیقی مہم چلائی جائے گی۔

منیش سسودیا نے بتایا کہ جمعہ کے روز وہ شمال مشرقی دہلی کے علاقے عیدگاہ گئے جہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ وہاں تقریبا 700 افراد رہتے ہیں۔ جن لوگوں نے حکومت سے مدد کے لئے درخواست دی ہے انہیں فوری طور پر کچھ مدد فراہم کی گئی ہے۔

لیکن حکومت نے جس طرح کی امداد کو مختلف زمروں کے لئے مقرر کیا ہے، وہ رقم تبھی دی جائے گی جب تصدیق کا کام مکمل ہوجائے گا۔ لوگوں کو ابھی بھی وطن واپس آنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ تشدد متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھروں کو جانے سے خوف محسوس کرتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو 7 آئی اے ایس افسران اور ایس ڈی ایم کو تعینات کیا ہے۔

پولیس کی مدد سے وہ تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرین کو ان کے گھر پہنچائیں گے۔ اس سے دو فوائد ہوں گے کہ ان کا گھر بھی واپس آجائے گا اور تصدیق کا کام بھی مکمل ہوگا۔

اب تک 1700 فارم جمع ہوچکے ہیں۔ لہذا معاوضہ تصدیق کے بعد ہی دیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے تشدد کا نشانہ بننے والوں میں بطور معاوضہ 88 لاکھ روپے تقسیم کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.