ETV Bharat / city

نربھیا کیس: قصورواروں کے ڈیتھ وارنٹ پر سماعت ملتوی - death warrant

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے نربھیا معاملہ کے قصورواروں کے ڈیتھ وارنٹ پر سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

نربھیا کیس:
نربھیا کیس:
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 6:55 PM IST

Updated : Dec 18, 2019, 8:11 PM IST

عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ سے نربھیا معاملے کے چاروں قصورواروں کونوٹس جاری کرنے کو کہا ہے کہ تاکہ وہ سبھی قانونی متبادل کا استعمال کرسکیں۔

اسے دیکھتے ہوئے اب ان کی پھانسی کی سزا سات جنوری تک ملتوی ہوگئی ہے۔ دراصل نربھیا کے والدین نے عدالت سے قصورواروں کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

تہاڑ جیل انتظامیہ اب قصورواروں کو نوٹس جاری کرکے پوچھے گی کہ کیا وہ نئے سرے سے رحم کی عرضی دائر کرنا چاہتے ہیں۔

اڈیشنل سیشن جج ستیش کمار اروڑہ کی عدالت نے بدھ کو اس معاملہ کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دہلی میں رونما ہوئے نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ کے قصوروار اکشے سنگھ کی نظر ثانی کی عرضی آج خارج کر دی اور اس کی پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔

سپریم کورٹ کی جسٹس آر بھانومتی ،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے اکشے کی نظرثانی کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ اس عرضی میں کوئی دم نہیں ہے۔

:

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 18, 2019, 8:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.