ETV Bharat / city

دہلی: حج 2022 کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز - دہلی میں حج 2022کے لیے درخواست فارم

دہلی میں حج 2022 کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کا باضابطہ آغازہوگیا ہے۔ اس بات کی جانکاری دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے یہاں حج سے متعلق منعقدہ ایک میٹنگ میں کہیں۔

دہلی: حج 2022 کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 11:00 PM IST

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے کہا کہ 2 سال کے طویل انتظار کے بعد حج 2022 میں ہندوستانی حاجیوں کے شامل ہونے کی پوری امید ہے اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا چیئرمین ہونے کے ناطے مجھے حج 2022 کے لیے حج فارم بھرنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نہ صرف دہلی بلکہ دہلی سے فلائٹ لینے والے شمالی ہندوستان کی ریاستوں سے آنے والے تمام عازمین حج کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایاکہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفترمیں آنے والے سبھی حج کی درخواست دینے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ان کے آن لائن فارم بھرنے، آن لائن بینک میں پیسہ جمع کرانے یا حج سے متعلق دیگر ضروریات ہوں یا بلڈگروپ چیکنگ ہویہ سبھی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے مہیا کرائی جائینگی۔جس سے عازمین حج کو کسی بھی کام کے لیے ادھرادھر بھٹکنا نہیں پڑیگا۔ اس کے علاوہ جیسی ضرورت محسوس ہوگی ہم عازمین حج کی سہولیات کے لیے مزید انتظامات کریں گی۔

مختار احمد نے مزید بتایا کہ حج فارم جمع کرنے کا کام یکم نومبر2021 سے شروع ہوکر 31/جنوری2022 تک چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جاری قواعد و ضوابط کے مطابق حج پر جانے کے خواہشمند آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ جن لوگوں کو آن لائن فارم جمع کرنے میں کوئی دقت آرہی ہے تو وہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے کام کے دنوں میں صبح10بجے سے شام4بجے تک فون نمبر011-23230507پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2022 کے لیے آن لائن فارم شروع

اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمدکے علاوہ،ممبران عبدالرحمن (ایم ایل اے)، حاجی یونس(ایم ایل اے)، عبدالواجد خان (کونسلر)، ڈاکٹر سید شاداب حسین رضوی اشرفی،دہلی عرس کمیٹی کے چیئرمین ایف۔آئی۔ اسمائیلی،گروپ آف حج اینڈ سوشل ورک آرگنائزیشن کے صدر حاجی ادریس، حاجی ریاض راجو، حاجی اسعد میاں،حاجی ریاض الدین، حجن مہر النساء، حاجی شکیل، حاجی ظہیرالدین، محمد زاہد، اسد عالم، حاجی فرید جمیل اور حج سے متعلق رضاکار تنظیموں کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسرمحسن علی و سبھی افسران و ملازمین و عازمین حج موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.