ETV Bharat / city

دہلی: نویں سے بارہویں جماعت تک اسکول کھلے - قرنطینہ مراکز

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسوڈیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی میں دوبارہ اسکول کھلنے سے کافی خوش ہیں۔ ان کے مطابق اسکولوں میں پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج پہلے دن بارش کے باوجود طلبہ بڑی تعداد میں اسکول پہنچے۔

دہلی: نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکولوں میں درس و تدریس کا آغاز

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 12:52 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں بدھ سے دوبارہ اسکولوں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں نائب وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسکولوں میں پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد انتظامیہ نے کورونا کیسز میں کمی درج کیے جانے کے بعد نویں سے بارہویں جماعت کے لیے یکم ستمبر جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے 8 ستمبر سے کھولے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج پہلے دن بارش کے باوجود طلبہ بڑی تعداد میں اسکول پہنچے۔

نائب وزیر اعلیٰ سیسوڈیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’دہلی کی ٹیم ایجوکیشن کا اسکول کھولنے کی تیاری کے موقع پر عہد کریں۔۔۔ ہم تیار ہیں۔۔۔ ہاں، تیار ہیں ہم۔۔۔ مشکلات سے آگے بڑھنے کے لیے، تاریخ رقم کرنے کے لیے، ملک کے لیے باعث فخر بننے کے لیے۔۔۔ ہاں! ہم تیار ہیں۔ ٹیم ایجوکیشن، دہلی۔‘‘

دہلی: نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکولوں میں درس و تدریس کا آغاز
دہلی: نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکولوں میں درس و تدریس کا آغاز

حکومت نے 50 فیصد طلبہ کو ہی اسکول آنے کی اجازت دی ہے، جبکہ اسکول انتظامیہ سے اسکول کیمپس میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں آسانی کے ساتھ نمٹا جائے۔

مزید پڑھیں: شرجیل امام کے کیس سے جڑی دستاویزات پر سماعت آج

سیسوڈیا نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی طالب علم کو اسکول آنے کے لیے مجبور نہیں کیا جائے گا، جبکہ اسکول آنے والے طلبہ کے والدین کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

دہلی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران مارچ 2020میں اسکول بند کر دئے گئے تھے، بعد ازاں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے 5 فروری 2021 سے دوبارہ شروع کیے گئے تاہم دوسری لہر کے بعد 9 اپریل کو پھر سے اسکول بند کر دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.