ETV Bharat / city

دہلی فسادات: اطہر خان کو ملی ضمانت، فی الحال جیل میں ہی رہنا ہوگا - اطر خان کے مامو نجم الدین

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں جہاں سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہوا وہیں پولیس کے ذریعے مسلمانوں کو ہی اس کا موردِ الزام ٹھہرایا گیا۔

دہلی فسادات
دہلی فسادات
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 12:03 AM IST

دہلی فسادات میں مبینہ طور پر سازش رچنے کے الزام میں پولیس نے اطہر خان کو گرفتار کیا تھا جبکہ ان پر یو اے پی اے سمیت تین کیسز میں بک کیا گیا تھا جن میں سے دو کیسز میں انہیں ضمانت مل چکی ہے۔

دہلی فسادات: اطہر خان کو ملی ضمانت، فی الحال جیل میں ہی رہنا ہوگا

اطر خان کے مامو نجم الدین نے بتایا کہ دہلی فسادات کے بعد پولیس نے بڑے پیمانہ پر مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں شروع کی اور ان نوجوانوں کو سب سے پہلے نشانہ بنایا جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج میں پیش پیش تھے۔ ان میں ایک نام اطہر خان کا بھی ہے جنہیں دہلی فسادات کے مبینہ الزام میں یو اے پی اے سمیت تین کیسز میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے دو میں اطہر کو ضمانت مل چکی ہے۔

دہلی فسادات
دہلی فسادات

انہوں نے بتایا کہ دہلی کی کرکرڈوما عدالت نے اطہر خان کو ایک کیس میں 35 ہزار کے ذاتی بونڈ کے عوض میں ضمانت ملی دی ہے۔ اطہر خان کو دیال پور تھانہ میں درج ایف آئی آر نمبر 60/20 والے معاملے میں اڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے ضمانت منظور کی ہے۔ البتہ یو اے پی اے کے تحت فی الحال اطہر خان کو جیل میں مزید وقت گزارنا ہوگا۔

نجم الدین نے بتایا کہ اطہر چاند باغ میں ہو رہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے، حالانکہ ان کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل تھے لیکن اطہر کو اس کے مذہب کی بنیاد پر موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے ایک برس قبل سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اطہر کے والدین اس کے واپس گھر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اطہر کو دو کیسز میں ضمانت مل چکی ہے۔ اسی لیے انہیں یقین ہے کہ جلد ہی یو اے پی اے سے رہائی پا کر گھر واپس لوٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:
دہلی: مشتبہ عسکریت پسندوں کی گرفتاری پر اسپیشل سیل کی پریس کانفرنس، لائیو

قابل ذکر ہے کہ دہلی تشدد میں سازش کرنے کے الزام میں معطل خان سمجھدار 12 ملزمان کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یو اے پی اے کے سیکشن13،16،17، اور 18 کے علاوہ اسپیشل سیل نے بھارتیوں کے سیکشن 120، b109 ، a124 ،149 ،148 ،147 153 اے, 186, 201، 212، 295، 302، 307 ،341، 353 کے تحت تمام ملزمان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.