ETV Bharat / city

دہلی: پانچ لڑکیوں کے ساتھ چیھڑخانی کرنے والا پولیس سب انسپکٹر گرفتار - دہلی میں جرائم

17 سے 20 اکتوبر کے درمیان اس نے چار لڑکیوں اور ایک نابالغ کے ساتھ فحش حرکتیں کی تھیں۔ وہ دوارکا علاقے میں بنا نمبر پلیٹ کی گاڑی میں سوار ہو کر اکیلی لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرتا تھا۔

Delhi police
Delhi police
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 2:44 PM IST

دارالحکومت دہلی کے دوارکا کے علاقے میں پولیس میں ایک سب انسپکٹر کے خلاف خواتین اور نابالغ کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

17 سے 20 اکتوبر کے درمیان اس نے چار لڑکیوں اور ایک نابالغ کے ساتھ فحش حرکتیں کی تھیں۔ وہ دوارکا علاقے میں بنا نمبر پلیٹ کی گاڑی میں سوار ہو کر اکیلی لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرتا تھا، لیکن تقریباً 200 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس اس کے گھر تک پہنچ گئی اور اسے گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے بتایا ہے کہ ملزم سب انسپکٹر نے اس کے ساتھ فحش حرکتیں کی ہیں۔ اس نے بتایا ہے کہ صبح 8.30 بجے وہ دوارکا سیکٹر 11 میں سائیکل پر سوار تھی۔ اسی دوران سرمئی رنگ کی ایک کار اس کے ساتھ چلنے لگی۔ اس میں بیٹھے شخص نے کار کا شیشہ کھولا اور اس پر فحش تبصرہ کیا۔ اس نے نوجوان کو نظرانداز کیا لیکن وہ اس پر مستقل طور پر نازیبا تبصرے کرتا رہا۔ اس درمیان لڑکی نے دیکھا کہ وہ اپنی پتلون کھول رہا ہے اور مشت زنی کر رہا ہے۔ وہ اس پر مسلسل کامینٹ کر رہا تھا۔ خوفزدہ ہوکر لڑکی نے تیز رفتار سے سائکل چلاتے ہوئے مدد کے لئے چیخنا شروع کر دیا اور آگے کچھ لوگوں کو دیکھ کر وہ فرار ہو گیا۔

تھانے میں چار ایف آئی آر درج

متاثرہ لڑکی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ ملزم کی کار کا نمبر نوٹ کرنا چاہتی تھی لیکن اس نے دیکھا کہ پیچھے کوئی نمبر پلیٹ نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق اس متاثرہ کے علاوہ اس نے چار دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا۔ ان لڑکیوں میں سے ایک نابالغ ہے۔ تین خواتین اور ایک نابالغ نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ سبھی نے پولیس کو اسی گاڑی کے بارے میں بتایا اور اس میں نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ پولیس کو یہ سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگا کہ وہی شخص اس علاقے کی خواتین کے ساتھ یہ بے حیائی کا کام کر رہا ہے۔

200 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت ہوئی

مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس جرائم پیشے کی مستقل تلاش کر رہی تھی۔ پولیس ٹیم نے 200 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاشی لی، جس سے معلوم ہوا کہ گاڑی جنک پوری کی طرف گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس اس شخص کے گھر پہنچی جہاں سے گاڑی برآمد ہوئی۔ ملزم سب انسپکٹر پونیت گریوال کو وہاں سے گرفتار کیا گیا۔ اس واقعے میں شامل گاڑی اس کی اہلیہ کے نام ہے۔ ملزم پونیت گریوال گذشتہ اگست تک خصوصی سیل میں تعینات تھا اور فی الحال وہ ڈی سی پی ٹریفک سے وابستہ تھا۔ پولیس نے اسے عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.