ETV Bharat / city

بھوجپوری موسیقی کار کے قتل کا معمہ حل - دہلی میں جرائم

دہلی پولیس نے معاملے میں متوفی کے دو دوستوں کو گرفتار کیا ہے۔

delhi police
delhi police
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 10:37 AM IST

دہلی کی موہن گارڈن پولیس نے بھوجپوری موسیقی کار اور یو ٹیوبر مکیش چودھری کے قتل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بہار کے چھپرا سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین بھی بھوجپوری فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان میں ایک موسیقی کار اور دوسرا گلوکار ہے۔

بھوجپوری موسیق کارکے قتل کا معمہ حل

متوفی بھوجپوری موسیقی کار مکیش چودھری ضلع چھپرا کے مہاراج گنج کے لال بازار کا رہائشی تھا۔ گرفتار ملزمان میں بھوجپوری گیت کار سنتوش کمار اور بھوجپوری گلوکار وکی شامل ہیں۔

سنتوش آرین انٹرٹینمنٹ میڈیا، ارین ویڈیو بھوجپوری اور آرین ویڈیو کامیڈی، یوٹیوب چینل چلا رہا ہے جبکہ وکی بھوجپوری گائیکی کا ایک ابھرتا ہوا نام ہے۔ سنتوش نے چھپرا شہر میں اپنا دفتر کھولا ہے جبکہ وکی چھپرا کے گاؤں جموعہ میساری کا رہائشی ہے۔

مکیش کی لاش نیوادا ہاؤسنگ کمپلیکس کے ایک کمرے میں ملی۔ پولیس کے مطابق مکیش کا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ اس کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے تھے۔ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے کمرے سے بدبو آنے کی شکایت کی تھی۔

دوران تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ سنتوش اور وکی کو لگا کہ لاک ڈاؤن میں ان کا کام مندا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ چھپرا سے دہلی منتقل ہوگئے۔ دہلی آنے کے بعد اس نے مکیش سے رابطہ کیا اور شراکت میں کام کرنے کا سوچا۔ کام شروع ہونے کے بعد سنتوش مکیش کے طرز عمل سے بہت ناراض ہوگیا۔

شراکت میں شروع ہوئے کام سے سنتوش کو پیسے نہیں ملے۔ سنتوش نے پولیس کو بتایا کہ اس نے آرین انٹرٹینمنٹ میڈیا کے یوٹیوب چینل کا پاس ورڈ مکیش کو دے دیا تھا۔ اس نے پاس ورڈ کا استعمال کرکے چینل پر نشر ہونے والے نغموں کو حذف کرنا شروع کردیا اور چینل کو بلاک کردیا۔

سنتوش کو چھپرا میں آفس کا کرایہ ایک شخص کو ادا کرنا تھا۔ یہاں وکی کو بھی پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔ دونوں نے مل کر مکیش کو مارنے کا ارادہ کیا۔ 8 جون کی رات دونوں نے مل کر مکیش کو مار ڈالا اور اس کا سامان لے کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم، کمپیوٹر مانیٹر، ڈیجیٹل کی بورڈ میوزک، سی پی او کارڈ کمپوزنگ مشین اور یامہا ساؤنڈ مکسر پولیس نے بازیاب کرا لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.