شمال مشرقی دہلی فسادات کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس کی کرائم برانچ بہت جلد دیگر اہم معاملات میں چارج شیٹ داخل کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق دہلی فسادات سے متعلق 42 اہم مقدمات کی تحقیقات کرائم برانچ کے ذریعہ کی جارہی ہے، جس میں انکت شرما قتل، رتن لال قتل کیس سمیت دیگر اہم مقدمات بھی شامل ہیں۔
تمام معاملات کی تفتیش تقریبا مکمل ہو جانے کے بعد چارج شیٹ تیار کی جارہی ہے اس کے لیے وکلا کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ جبکہ کرائم برانچ نے کچھ اہم معاملات میں چارج شیٹ پہلے ہی دائر کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران دہلی پولیس کے ذریعہ 500 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جن میں سے 42 معاملات کی تحقیقات کرائم برانچ کے ذریعہ کی جارہی ہے، جبکہ بقیہ مقدمات میں چارج شیٹ مقامی پولیس دائر کرے گی۔
تمام ایف آئی آر مصطفیٰ آباد، جعفرآباد، گوکلپوری، بھجن پورہ تھانوں میں درج کی گئیں ہیں۔ ان تمام مقدمات کی تفتیش مقامی پولیس ٹیم کررہی ہے اور ان کے ذریعہ بھی جلد ہی چارج شیٹ بھی دائر کی جائے گی۔