قومی دارالحکومت دہلی میں بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے یومیہ مزدوری کرنے والوں کے لیے لاک ڈاؤن کے سبب کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
دہلی پولیس نے دہلی کی مختلف این جی اوز کے تعاون سے مختلف علاقوں میں رہنے والے مزدور اور دیگر مجبور افراد کی مدد کے لئے قدم بڑھا یا ہے۔
دہلی کے منیرکا، کشن گڑھ، شمال دہلی اور گڑگاؤں میں ٹھہرے ہوئے مزدوروں مجبوروں کے درمیان پولیس کمشنر رابن ہیبو کی رہنمائی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ضروری راشن اشیاء تقسیم کی گئی۔
دہلی پولیس کمشنر رابن ہیبو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' دو این جی اوز، نارتھ ایسٹ چیمبر آف کامرس اور ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے اضلاع میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے اور ہم اپنی یونٹ میں راشن سے محروم افراد کے لئے راشن بھیج رہے۔
دہلی پولیس کے ایڈیشنل پی آر او انیل متل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "دہلی پولیس اور این جی اوز کے تعاون سے دہلی کے 15 اضلاع میں فوڈ ڈیلیوری نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔
ایک سماجی کارکن نے بتا یا کہ"ہم نے پچھلے تین دنوں میں شمال مشرق سے قریب 4000 مستحقین کو کھانا تقسیم کیا ہے۔ بہت سارے لوگ اس وقت تعاون کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی پولیس بڑے این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہےاور ضرورت مندوں تک راشن پہںچانے میں ان کا تعاون کر رہی ہے۔