ETV Bharat / city

’اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ہجومی تشدد جیسا گندا کھیل کھیلا جارہا ہے‘ - ماب لنچنگ کا ایک اور واقعہ

دہلی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ ریاست اترپردیش میں بی جے پی کی سیاسی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ اس لیے اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ہجومی تشدد جیسا گندا کھیل کھیلا جارہا ہے، انہوں نے اترپردیش حکومت سے نوئیڈا سیکٹر-37 میں ہوئی واردات کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

delhi mim president laleem al hafeez
دہلی آیم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:15 AM IST

قومی دار الحکومت دہلی سے کچھ ہی فاصلے پر ایک اور عمر رسیدہ مسلم شخص کاظم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واردات کے بعد بھی پولیس کے ذریعے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

دہلی آیم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ

دہلی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے ٹویٹ کرکے ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی راج میں ایک اور معصوم کی لنچنگ کی گئی، یوپی پولیس کو معصوم مولانا تو نظر آتے ہیں لیکن انسانیت کا قتل کرنے والے غنڈے کیوں نظر نہیں آتے؟

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کلیم الحفیظ نے کہا کہ بی جے پی کی ریاست اترپردیش میں سیاسی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ اس لیے یہ گندا کھیل کھیلا جارہا ہے، انہوں نے اترپردیش حکومت سے نوئیڈا سیکٹر 37 میں ہوئی واردات کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی عام انسان راہ چلتے ماب لنچنگ کا ایسے شکار ہوگا تو اس سے اترپردیش پولیس پر سوالیہ نشان کھڑا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ماب لنچنگ پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا فعل انجام دینے والے ہندوتوا سے خارج ہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف پولیس کو سخت قانونی کارروائی کرنی چاہیے لیکن اس کے باوجود یو پی پولیس کارروائی کرنے میں نا اہل ثابت ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ہجومی تشدد کی تازہ واردات اتوار کی صبح نوئیڈا سیکٹر-37 میں ایسے وقت پیش آئی جب آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت دہلی سے محض چند کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک پروگرام میں ماب لنچنگ کو ہندوتوا کے برخلاف بتارہے تھے اور مسلمانوں کو نہ گھبرانے کی نصیحتیں کررہے تھے۔

تاہم اسی دوران نوئیڈا میں شرپسندوں نے کاظم احمد نام کے ایک معمر مسلم شخص کو تشدد کا نشانہ اس لیے بنایا کیوں کہ ان کے چہرے پر داڑھی تھی اور وہ کرتا پاجامہ پہن رکھے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.