قومی دارالحکوت دہلی میں میٹرو ریل خدمات کی شروعات زیادہ تر لائنوں پر بحال ہو چکی ہے اور کل سے سبھی لائنوں کے چلنے کے وقت میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ان کا وقت صبح سات بجے سے دن میں دوپہر ایک بجے اور شام چار بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ ’’آج صبح سات بجے سے دن میں 11 بجے تک کل 47600 مسافروں نے میٹرو ریل گاڑیوں میں سفر کیا ہے اور اس میں لائن ایک ریٹھالا - شہید استھل پر 2474 ،لائن دو (یلو لائن) پر 18406 ،لائن تین اور چار (بلو لائن ) پر 17443 ،لائن پانچ گرین لائن پر 1699 ،لائن چھ (وائلٹ لائن) 4151 اور لائن سات پنک لائن پر 3427 مسافروں نے میٹر کی خدمات لیں۔ بدھ تک میٹرو کی دونوں شفٹوں میں صبح سات بجےسے دن میں 11 بجے اور شام کو چار بجے سے آٹھ بجے تک کل 103,412 مسافروں نے سفر کیا تھا۔‘‘
واضح رہے کہ جمعہ سے لائن آٹھ (میجنٹا لائن) جنک پوری مغربی سے بوٹینیکل گارڈن اورلائن نو (گرے لائن) دواریکا سے نجف گڑھ کی خدمات بھی بحال ہوجائیں گی۔