دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے پیر سے اپنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔
17 جون کو ستیندر جین کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ گزشتہ دنوں صحتیابی کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ ان کی عدم موجودگی میں ستیندر جین کے سبھی وزارتوں کا اضافی چارج ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کو دیا گیا تھا۔
وزیراعلی اروند کجریوال نے آج ٹوئٹ کیا کہ ’’ہمارے وزیر صحت ستیندر جین تندرست ہوگئے ہیں۔ وہ آج اپنا کام سنبھال لیں گے۔ ستیندرکی دوبارہ واپسی پرخیرمقدم اور گڈ لک۔‘‘