جسٹس منوج اوہری کے بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے بعد ظفرالاسلام کے خلاف درج ایف آئی آر پر دہلی پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 12 مئی کو ہائیکورٹ نے ظفر الاسلام کی گرفتاری پر عبوری پابندی عائد کی تھی، عدالت نے حکم دیا تھا کہ ظفر الاسلام کے خلاف 22 جون تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کی جائے۔
گزشتہ 12 جون کو عدالت نے دہلی پولیس کو ظفرالاسلام سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد دہلی پولیس نے ظفرالاسلام سے پوچھ گچھ کی۔
گزشتہ 4 جون کو ہائی کورٹ میں ظفرالاسلام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دہلی حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ ظفرالاسلام نے اپنا موقف رکھ دیا ہے۔