ETV Bharat / city

دہلی: کیشوپورم کی ایک جوتا فیکٹری میں آتشزدگی - لارنس روڈ

کیشوپورم میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے 23 انجن موقع پر پہنچ چکے ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Delhi: Fire breaks out at a footwear manufacturing factory in Keshavpuram area
دہلی: کیشوپورم کی ایک جوتا فیکٹری میں آتشزدگی
author img

By

Published : May 26, 2020, 12:49 PM IST

شمال مغربی خطے میں کیشو پورم لارنس روڈ پر جوتوں کی فیکٹری میں شدید آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے دیکھتے چار منزلہ فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں جوٹ سینڈل تیار کی جارہی تھی۔

دہلی: کیشوپورم کی ایک جوتا فیکٹری میں آتشزدگی

آتشزدگی کے وقت مزدور فیکٹری میں کام کر رہے تھے۔ غنیمت رہی کہ آگ لگتے ہی تمام کارکن باہر آگئے ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

اطلاع ملنے پر فائر انجنوں نے محکمہ فائر کو اطلاع دی، وہ فوری طور پر موقع پرپہنچ گئے اور گھنٹوں سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لارنس روڈ پر جوتوں کی فیکٹری میں لپکتے شعلوں کو دور دور سے دیکھا جاسکتا ہے اور آسمان میں دھوئیں کا ایک جھونکا ہے۔ لارنس روڈ انڈسٹریل ایریا کافی بھیڑ والا علاقہ ہے، گلیاں بہت تنگ ہیں۔

صبح 8:30 بجے کے قریب فیکٹری میں آگ لگی، لیکن آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکیں ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ بجلی کے میٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ غنیمت رہی کہ اس واقعے کے فورا بعد فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور باہر نکل آئے ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.