وزیراعظم نریندر مودی نے 2020 اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت پر اروند کیجریوال کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ذریعے کیجریوال کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں عام آدمی پارٹی اور کیجریوال کو دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ عآپ دہلی کے عوام کی امیدوں پے کھڑے اتریں گے' اور ان کی فلاح و بہبو کے لیے کام کریں گے'۔
خیال رہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تیسری بار مسلسل جیت ملنے کے بعد بھارت کے تقریباً تمام سیاسی رہنماؤں اور سرکردہ شخصیات کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 8 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی جس کی گنتی 11 فروی یعنی آج ہوئی۔ جس میں عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت سے کامیابی ملی، عام آدمی پارٹی نے 70 سیٹوں میں سے 62 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ جب کی اقتدار کے لیے محض 36 سیٹوں کی ضرورت پڑتی'۔