وزارت نے جمعہ کو یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ اس کے علم میں آیا ہے کہ ’ہائر سیکنڈڑی ایجوکیشن بورڈ دہلی‘ خود کو وزارت سے تسلیم شدہ ہونے کا دعوی کر رہا ہے لیکن متعلقہ ریکارڈ کی جانچ کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ اس نے اس نام کے کسی بورڈ کو منظوری نہیں دی ہے۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزارت کے نوٹس میں آیا ہے’ہائر سیکنڈڑی ایجوکیشن بورڈ دہلی 29 جون 2009 کے خط نمبر 1812/2009-ایس كے ٹی۔ I اور 26 اپریل 2013 کے خط نمبر 3-5 / 2013۔ اسكول۔ III کے ذریعے اس وزارت کی طرف ایک تسلیم شدہ تعلیمی بورڈ ہونے کا دعوی کر رہا ہے۔ جانچ میں پایا گیا ہے کہ وزارت نے اس بورڈ کے حق میں ایسا کوئی خط جاری نہیں کیا گیا ہے۔
چنانچہ یہ دونوں خط جعلی اور فرضی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ واضح کیا جاتا کہ وزارت نے مبینہ تنظیم یعنی ’ہائر سیکنڈڑی ایجوکیشن بورڈ دہلیکو تسلیم کرنے کے سلسلے میں کوئی خط کبھی جاری نہیں کیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ سبھی طالب علموں اور ان کے والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مندرجہ بالا حقائق کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہی فیصلہ کریں۔