ETV Bharat / city

ہتک عزت معاملہ: کپل مشرا کی معافی کے بعد کورٹ نے کیس بند کر دیا

کپل مشرا کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگنے کے بعد دہلی کی ایک عدالت نے کپل مشرا کے خلاف دائر ہتک کیس کو بند کر دیا۔

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 5:38 PM IST

دہلی کی ایک عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کپل مشرا کی جانب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) رہنما اور دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین سے غیر مشروط معافی مانگنے کے بعد ہتک عزت کیس کو بند کر دیا۔

سنہ 2017میں جین نے کپل مشرا کے خلاف انکے اور نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف ہتک آمیز بیان دینے کے بعد کیس دائر کیا تھا۔

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ، وشال پہوجا کے سامنے کپل مشرا کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگنے کے بعد یہ کیس بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سنہ 2017میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میشرا نے جین پر اروند کیجریوال کو 2کروڑ روپے بطور رشوت دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

اسکے علاوہ مشرا نے جین پر اروند کیجریوال کے رشتہ داروں کی 50کروڑ مالیت اراضی کی ڈیل طے کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

مشرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ ’’جین کچھ دنوں کے بعد ہی جیل بھیج دئے جائیں گے۔‘‘

ہتک عزت معاملے میں اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو مدعا علیہ کو زیادہ سے زیادہ دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.