ETV Bharat / city

کیا کیجریوال فسادیوں کو بچانا چاہتے ہیں؟

دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر چوہدری انل کمار نے کہا کہ کانگریس کا اسٹینڈ بالکل صاف ہے کہ وہ مظلومین کے ساتھ ہے اور انہیں انصاف دلانا چاہتی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف انہیں سزا دلانے کے لیے کانگریس لڑائی لڑ رہی ہے۔

دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر چوہدری انل کمار

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 10:32 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں فروری میں ہوئے خوفناک فسادات کے مقدمات میں دہلی پولیس نے عین لاک ڈاؤن کے دوران بے تحاشہ گرفتاریاں کی، سیکڑوں ایف آئی آر درج کی گئیں لیکن یہ گرفتاریاں ایسے طبقے سے کی گئیں جو فسادات میں سنگین طور پر متاثر ہوئے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

حالانکہ جنہیں موقع واردات پر باقاعدہ دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا ان پر اور جنہوں نے لوگوں کے درمیان اشتعال انگیز بیانات دے کر پر امن فضا میں زہر گھولنے اور لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کے لئے آمادہ کیا گیا، ان پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اب دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر چوہدری انل کمار نے بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور بی جے پی کی ساٹھ گاٹھ پر سوال کھڑے کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک بی جے پی ایم پی کے شوہر کو پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر کیجریوال حکومت نے ہی منتخب کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کا اسٹینڈ بالکل صاف ہے کہ وہ مظلومین کے ساتھ ہے اور انہیں انصاف دلانا چاہتی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف انہیں سزا دلانے کے لیے کانگریس لڑائی لڑ رہی ہے۔

ایسے میں کیجریوال سرکار ایسے لوگوں کو پبلک پراسیکیوٹر منتخب کرنا جو خود کسی نہ کسی وجہ سے تنازعہ میں رہے ہیں ان کی نیت پر سوال کھڑے کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ روز قبل ہی دہلی حکومت نے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل کے طور پر تشار مہتا کو اور پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر امن لیکھی کو منتخب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.