ETV Bharat / city

دہلی: بازار میں کمبل دستیاب، خریدار ندارد - خریدار ندارد

ملک میں موسم سرما کی آمد ہوچکی ہے۔ لوگ موسم سرما کے آمد کے پیش نظر گرم اونی کپڑے، لحاف اور کمبل سمیت دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔

خریدار ندارد
خریدار ندارد
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 10:57 PM IST

دہلی سمیت شمالی ہند میں ٹھنڈ کی شروعات ہوگئی ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی اور کہرے کی وجہ سے ٹھنڈ بڑھنے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات دن بدن درجہ حرارت میں گراوٹ کی پیشن گوئی کررہا ہے۔

ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے گرم کپڑے، کمبل اور رضائیوں سے بازارسجنے شروع ہوگئے ہیں۔ دہلی کے جامعہ نگر علاقہ کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں ای ٹی وی بھارت نے ایک کمبل کی دکان کا معائنہ کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا ٹھنڈ بڑھنے کے ساتھ کمبلوں کے فروخت میں تیزی آئی ہے یا نہیں۔

خریدار ندارد

کمبل کے ایک دکاندار محمد ذاکر نے بتایا کہ ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے دکان کرایہ پر لیا ہے اور اس میں کافی تعداد میں رنگ برنگے ہر قیمت کے کمبل کو رکھا ہے۔ لیکن ابھی اتنی بکری نہیں ہوپارہی ہے،’ ٹھنڈ کی ابھی شروعات ہے اس لیے لوگ کمبل نہیں خرید رہے ہیں جیسے ہی ٹھنڈ میں شدت آئے گی شاید کے اس کی فروختگی میں اضافہ ہو۔

محمد ذاکر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے بازار کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ دہلی میں کسی نہ کسی طرح کی آفت آتی رہتی ہے پہلے کورونا وائرس اب فضائی آلودگی کی مار ہے ، لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے،جب آدمی کے پاس پیسے نہیں ہے تو لوگ خریداری کیسے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال نقصان ہورہا تھا امسال امید ہے کہ کاروبار میں بہتری آئے گی اور جیسے جیسے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا فروختگی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی والوں کو ایک الگ طرح کی مار پڑرہی ہے، کورونا وائرس کا دور ختم ہورہا ہے تو اب فضائی آلودگی نے قہربرپا کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپر والے جس حال میں رکھے خوش رکھے لیکن کاروبار ٹھیک چلتا ہے تو دوسری لوازمات پوری ہوجاتی ہے لیکن کاروبار نہ ہونے سے کرایہ زیادہ ہونے کی وجہ سے خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

محمد ذاکر نے بتایا کہ ا ن کی دکان میں 300 سے لے کر 5000 روپے تک کے کمبل ہیں ،جس میں ہرطرح اور ہر سائز کے کمبل کو رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی میں درجۂ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

دہلی میں فضائی آلودگی کے سبب لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ دکاندار یا کمبل فروخت کرنے والے افراد مایوس نہیں ہیں۔ انہیں امید ہے کہ فضائی آلودگی ختم یا کم ہونے کے بعد لوگ بازاروں کا رخ کرینگے ۔اور سردی سے بچنے کے لئے کمبل خرید یںگے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.