دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ سشما سوراج کے انتقال پر دو روز کے لیے سوگ کا اعلان کیا۔
اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ' سشما جی دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ تھیں، دہلی دو روز کے لیے ریاستی سطح پر سوگ مناکر انہیں خراج تحسین پیش کرے گی'۔
کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ' بھارت نے ایک اعلیٰ رہنما کو کھو دیا ہے، سشما ایک سرگرم اورغیر معمولی خاتون تھیں'۔
جبکہ ہریانہ حکومت نے بھی ریاست میں دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ہریانہ وزیراعلی کے دفتر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ' ہریانہ حکومت نے بی جے پی کی سینیئر رہنما و سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے احترام میں دو روز کے لیے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہا کہ' دہلی حکومت ان کی یاد میں دہلی میں دو روز کا سوگ منائے گی'۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی رہنما و سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا منگل کی دیر رات انتقال ہوگیا۔