ETV Bharat / city

دہلی: رکاب گنج گردوارہ میں 250 بیڈز کا کووڈ کیئر سینٹر قائم

ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا اس قدر قہر برپا کر رہی ہے کہ آئے دن اموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ کی کمی سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

دہلی: رکاب گنج گرودوارہ میں 250 بیڈ کا کووڈ کیئر سینٹر قائم

author img

By

Published : May 4, 2021, 10:38 PM IST

اس مشکل گھڑی میں دہلی سکھ گرادورہ منتظمہ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) انسانیت کی حفاظت کے لیے آگے آئی ہے۔ کورونا دور میں عوام کی زندگی کی ڈھال بننے کے لیے کمیٹی نے دہلی کے گردارہ رکاب گنج صاحب میں 250 بیڈ کا کووڈ کیئر سینٹر بنایا ہے جہاں آکسیجن اور دواؤں سمیت ہر طرح کی طبی سہولت دستیاب ہے۔ آئندہ جمعرات کو سینٹر کی شروعات کی جائے گی۔

ڈی ایس جی ایم سی کے صدر منجیندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے گردوارہ رکاب گنج صاحب کے بھائی لکھی شاہ ونجارا ہال میں بنایا گیا 250 کا کورونا کیئر سینٹر جمعرات چھ مئی سے شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 100 بیڈ کی سہولت ملے گی اور اس کے ایک ہفتے کے بعد اور 150 بیڈ بھی خدمات میں دستیاب ہوں گے۔

دہلی گردوارہ کمیٹی کے صدر نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ کورونا کیئر سینٹر صرف آکسیجن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں ان مریضوں کو داخل نہیں کیا جائے گا جنھیں وینٹیلیٹر کی ضرورت ہوگی۔ سرسا نے کہا،’جن کا آکسیجن لیول کم ہوگا، ان مریضوں کو یہاں داخل کیا جائے گا اور آکسیجن فراہم کیا جائے گا لیکن سنگین مریضوں کو یہاں داخل نہیں کیا جائے گا۔ یہاں ہر بیڈ کے ساتھ آکسیجن، دوائیں اور لنگر فراہم کیا جائے گا اور کسی مریض سے کوئی چارج نہیں لیا جائے گا۔ امریکہ سے 250 آکسیجن کنسنٹریٹر منگوائے گئے ہیں اور اب تک تقریباً 100 کنسنٹریٹر آ گئے ہیں جو اس کورونا کیئر میں استعمال کیے جائیں گے‘۔کووڈ کیئر سینٹر میں ایمبولینس کا بھی انتظام رہے گا۔

سرسا نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے ایمبولینس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھی ہائر کیے گئے ہیں۔ مریضوں کی نگرانی میں کوئی کمی نہ رہے، اس کے لیے کمیٹی والنٹیئرس بھی یہاں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر رہیں گے۔ علاوہ ازیں گرودوارہ کمیٹی کی جانب سے کورونا متاثرہ افراد کے گھر پر لنگر پہنچانے کی بھی خدمات کی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے اس کے لیے کچھ ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں جن پر کال کرکے کورونا متاثرہ افراد اپنے گھر پر کھانہ منگوا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.