قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کی ضلعی انتظامیہ نے اپنے تمام تردعوؤں کے باوجود کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
بڑی تعداد میں شہر کے مختلف حصوں سے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کرنے میں عملاً ناکام ہے۔
حالانکہ بظاہر انتظامیہ کوشش بہت کر رہی ہے۔صفائی ستھرائی اور سینٹائزیش کا عمل تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف وپولیس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ لیکن کورونا پر قابو نہیں ہو پارہا ہے۔ کنٹیمنٹ ژون کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔اس لئے کیسیز کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے لیکن وہیں صحتیابی کی شرح بھی بہتر ہے۔اس لئے ٹیسٹ میں کافی تیزی لائی جا رہی ہے۔
ان حالات کے پیش نظر اب 17 سے 20جولائی کے درمیان مختلف سوسائٹی اور گاؤں میں کووڈ 19 کے ٹیسٹ کے لئے ریپڈ جانچ کیمپ لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاکہ ٹیسٹ کے بعد معقول علاج کیا جا سکے۔کیونکہ علاج کے بعد صحتیاب ہونے کی تعداد زیادہ بہتر ہے۔
مزید پڑھیں:
علی گڑھ میں کورونا وائرس کے 19 نئے معاملے
ڈی ایم نوئیڈا کے مطابق ضلع میں جتنے بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ان میں سے 75.6 فیصد تک لوگ علاج کے بعد صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔نوئیڈا میں اس وبا سے اموات کی شرح 0.9 فیصد ہے۔اب تک 35 لوگوں کو موت ہو چکی ہے۔ ضلع میں 3 ہزار 719 مریض متاثر ہوئے ہیں۔کرونا سے حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں اور سوشل فاصلے رکھیں۔