ETV Bharat / city

نوئیڈا: وبائی امراض سے تحفظ کے لیے تشہیری، آگہی مہم - کووڈ 19 کی دوبارہ دستک

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں انتظامیہ کی جانب سے وبائی مرض سے تحفظ کے لیے تشہیری و آگہی مہم شروع کی گئی ہے۔

نوئیڈا: وبائی امراض سے تحفظ کے لیے تشہیری اور آگاہی مہم

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 5:43 PM IST

یورپی ممالک میں کووڈ 19 کی دوبارہ دستک کے پیش نظر وبائی مرض سے باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ریاست اترپردیش کی حکومت نے عوام سے رہنما اصولوں کی پاسداری عمل میں لانے کے لیے مختلف ذرائع سے وسیع پیمانے پر آگہی پروگرام کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

تشہیری و آگہی مہم کے تحت ضلع گوتم بدھ نگر میں بلاک دادری کی پنچایت دوجانہ میں منادی کے ذریعہ پورے گاؤں میں وسیع تشہیر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

نوئیڈا: وبائی امراض سے تحفظ کے لیے تشہیری اور آگاہی مہم

اس سلسلے میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے مطلع کیا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں یہ پروگرام باقاعدگی سے جاری ہے اور باشندوں کو آگاہ کرنے کے لئے یہ کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ علاقوں کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور وبائی امراض سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی نوئیڈا آمد ہوئی ہے جن میں سے بہت سے لوگوں کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کرائی گئی تاہم اب بھی درجنوں کو محکمہ صحت کی ٹیم تلاش کر رہی ہے۔ کیونکہ بعض لوگوں نے اسکریننگ سے بچنے کی خاطر غلط پتہ اندارج کرایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.