ETV Bharat / city

ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں ایک بار پھر اضافہ - latest news India

ملک کے اندر کورونا وبا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 29،616 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ سب سے زیادہ کورونا کے معاملے کیرالہ میں سامنے آیا ہے۔

india cororona
india cororona
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 1:52 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنےسے ایکٹو کیسز میں 1200 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا ملک میں جمعہ کے روز 71 لاکھ چار ہزار 51 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 84 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 160 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 29،616 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 36 لاکھ 24 ہزار 419 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا 28،046 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 319 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1280 بڑھ کر تین لاکھ ایک ہزار 442 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 290 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،46،658 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر کے کچھ علاقوں میں کورونا کرفیو نافذ

ملک میں شفا یابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 0.90 ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کے معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 2،802 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ان کی تعداد 1،63،418 ہو گئی ہے۔

وہیں 15،054 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 44،09،530 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 127 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24318 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دکاندار کے لڑکے فیصل نے یو پی ایس سی میں 447واں رینک حاصل کیا

پٹنہ:مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کا رد عمل

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 698 کم ہو کر 42055 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 51 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138776 ہو گئی ہے۔ وہیں 3933 لوگوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی کی تعداد 6357012 ہو گئی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.