ETV Bharat / city

کانگریس کے عہدیداروں کی جمعرات کو اہم میٹنگ - Rahul Gandhi

کانگریس عہدیداروں کی میٹنگ اب جمعرات کو ہوگی جس میں پارٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانگریس کے عہدیداروں کی جمعرات کو اہم میٹنگ
author img

By

Published : Jul 31, 2019, 11:58 PM IST

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس پہلے بدھ کے روز ہونا تھا لیکن اب یہ اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے ہوگا۔

کانگریس کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والے اس میٹنگ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاستوں کے انچارج شامل ہوں گے۔

یہ اجلاس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے استعفیٰ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور ان کا متبادل تلاش کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کے متبادل کے ساتھ ہی، لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد پارٹی جس دور سے گزر رہی ہے اس سے نمٹنے کے بارے میں اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

مسٹر گاندھی کا عہدہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد پارٹی رہنماؤں کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے اعلی فیصلہ ساز یونٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 75 ویں یوم پیدائش کی تیاری کے ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم کی سالگرہ 20 اگست کو ہے اور اس سلسلے میں ان کے یوم پیدائش کے موقع پر پروگرام کے اہتمام کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل، مسٹر وینوگوپال نے پارٹی عہدیداروں کو سابق وزیر اعظم کی برسی کے موقع پر کارکنوں اور پارٹی قائدین کے لئے خون کا عطیہ، شجرکاری اور سمپوزیم کا اہتمام کرکے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کا پیغام بھیجا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.