ETV Bharat / city

دہلی ایئرپورٹ پر 65.50 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی برآمد - ہاشم محمد عارف

دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ہاشم محمد عارف نامی شخص سے 90 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

CISF caught foreign currency of 65.50 lakhs at IGI Airport
دہلی ایئرپورٹ سے 65.50 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی برآمد
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 11:50 PM IST

دہلی میں آئی جی آئی ہوائی اڈے پر سکیورٹی چیک کے دوران سی آئی ایس ایف نے ایک ہوائی مسافر کو 65 لاکھ 50 ہزار کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ جس کے بعد اسے کسٹم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔ سی آئی ایس ایف نے بتایا کہ گرفتار مسافر کا نام 'ہاشم محمد عارف' ہے، جو دبئی جارہا تھا۔

دہلی ایئرپورٹ سے 65.50 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی برآمد

سی آئی ایس ایف کے مطابق، سکیورٹی ہولڈ کے علاقے میں ڈیوٹی ادا کرنے والے سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو پری امبارکمینٹ چیکنگ کے دوران اس پر شبہ ہوا۔ جس کے بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے اس کے مزید بیگ کی چھان بین کی، جہاں اس سے 90 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

سی آئی ایس ایف نے بتایا کہ اس نے اپنے بیگ کے نیچے سے 90 ہزار امریکی ڈالر چھپا رکھا تھا۔ پوچھ گچھ میں مسافر ان کرنسیوں سے متعلق کوئی درست دستاویز نہیں دکھا سکا۔ جس کے بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے معاملہ اپنے سینئرز اور محکمہ کسٹم کو بتایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.