نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے یوم اطفال کے موقع پر بچوں کے خوشگوار مستقبل کیلئے دعا کی اور انہیں مستقبل کا رہنماو ناخدا قرار دیا۔
اتوار کو یوم اطفال کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ بچوں کو اونچے خواب دیکھنے چاہیے اور انھیں پورا کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ انہیں اچھی تعلیم، اچھا ماحول اور غذائیت فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں:
- Nehru Birth Anniversary: ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت نہرو کا یوم پیدائش
- سیاسی فائدہ کے لیے تریپورہ کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوشش: جشنو دیو ورما
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’آج یوم اطفال کے موقع پرمیں بچوں کے صحت مند، تعلیم یافتہ، محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔ بچے ملک کا مستقبل ہیں، ان کی تعلیم، صحت، غذائیت اور حفاظت پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچے عام طور سے کووڈ 19 وباسے محفوظ رہے ہیں اور اب ان کے لیے ویکسین بھی دستیاب ہے۔
(یو این آئی)