ETV Bharat / city

دہلی: عوامی مقامات پر اس بار بھی چھٹھ منانے کی اجازت نہیں - کورونا کے معاملات

دارالحکومت دہلی میں اس سال بھی عوامی مقامات - گھاٹوں اور مندروں - میں چھٹھ پوجا کی اجازت نہیں ہوگی۔

عوامی مقامات پر اس باربھی چھٹھ منانے کی اجازت نہیں

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 8:38 PM IST

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگرچہ کورونا کے معاملات میں کمی دیکھی جارہی ہے، لیکن تہواروں کے موسم میں انفیکشن پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ایسی صورتحال میں عوامی مقامات پر پوجا کرنے کا خطرہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔‘‘

ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر عوامی مقامات - گھاٹوں، میدانوں اور مندروں وغیرہ - میں پوجا کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی چھٹھ پوجا منانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے تسلیم کیا کہ دہلی فسادات ایک سازش کے تحت ہوئے: محمود پراچہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میلے کے دوران فوڈ اسٹال، جھولا، ریلی، جلوس وغیرہ کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.