ETV Bharat / city

مشرقی دہلی فسادات: اسکول کے ڈائیرکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کڑکڑڈوما کورٹ میں شمال مشرقی دہلی فسادات کے تعلق سے شیو وہار راجدھانی اسکول کے مالک فیصل فاروق کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

Delhi violence
مشرقی دہلی فسادات
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 12:46 AM IST

چارج شیٹ میں فسادات بھڑکانے، مجرمانہ سازش، ڈکیتی ، گروہوں کے مابین عدم اعتماد پھیلانے میں اسلحہ ایکٹ کی دفعات کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔

چارج شیٹ میں فاروق پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اسکول اور اس کے آس پاس فسادات کی سازشیں رچنے اور ہجوم کو اکسانے کا کام کیا ہے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ فاروق کی ہدایات پر ہی ہجوم نے جان بوجھ کر انیل سویٹس کی پارکنگ کے علاوہ ڈی آر پی اسکول اسکول کو بھی تباہ کردیا۔

اس چارج شیٹ کے حق میں ڈی آر پی اسکول کے محافظوں کے علاوہ خود راجدھانی اسکول کے محافظوں نے بھی اپنے بیانات قلمبند کروائے ہیں۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ فسادیوں نے راجدھانی اسکول کے بالکنی سے رسی کا استعمال کرکے ڈی آر پی اسکول کے احاطے میں اترے، اس کے بعد ہجوم نے ڈی آر پی اسکول کو آگ لگا دی۔

ہجوم نے ڈی آر پی اسکول کے کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیے، ڈی آر پی اسکول کے ڈائریکٹر نے پولیس کو یہ اطلاع دی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ فاروق کی کال سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا، پنجر توڑ آرگنائزیشن ، جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی اور حضرت نظام الدین مرکز کے ممتاز ممبروں کے ساتھ ان کے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ انیل سویٹس پر کام کرنے والا دل باغ نیگی دکان میں پھنس گیا تھا اور اسے جلا کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کی لاش برآمد کرلی۔ اس معاملے میں فاروق کے ساتھ 18 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.