سہ روزہ ’جن آشیرواد یاترا‘ کے تحت آج اندور دورے سے قبل سندھیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان میں پھنسے تمام بھارتیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومت ہند پر عزم ہو کر کوشاں ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایک ہندوستانی کو بھارت صحیح سلامت واپس لے آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی کورونا وبا کے سبب متاثر ہوائی سفر کے سبب پوری دنیا کے ملکوں میں پھنسے بھارتیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔
جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ" ہماری حکومت اپنے شہریوں کو کسی بھی نامساعد صورتحال سے باہر نکالنے کی اہل ہے۔
پیگاسس جاسوسی کے معاملے پر اپوزیشن کی ہدف تنقید بننے پر مرکزی حکومت سے متعلق سوالات کے جواب میں سندھیا نے کہا کہ ایوان کے اندر ہمارے وزیر اسی مسئلے پر حکومت کا موقف رکھنا چاہتے تھے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ایوان کے باہر الزام عائد کرتی ہے لیکن ایوان کے اندر بحث میں تعاون نہیں کرتی۔
مزید پرھیں:
پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کے بڑھنے کے سوال پر سندھیا نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 2004 سے سنہ 2014 تک مرکزی یو پی اے حکومت تھی جس کی قیادت کانگریس کر رہی تھی اس نے اس دوران ایک لاکھ سات ہزار کروڑ روپیے کی ادائیگی کے عوض آئل بونڈ دیے ہیں۔ آئل بونڈ کی سالانہ 9 ہزار 995 کروڑ سود، ادا کرنے کا بار گراں حکومت ہند پر ہے۔
(یو این آئی)