ETV Bharat / city

سی سی ٹی وی لگانے میں تاخیر پر مرکز کی سرزنش - کیمرے لگانے میں تاخیر

سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو سی ٹی وی کیمرے لگانے میں تاخیر پر مرکزی حکومت کی شدید سرزنش سوالات دریافتکیا ہے۔

سی سی ٹی وی لگانے میں تاخیر پر مرکز کی سرزنش

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 10:34 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) جیسی مرکزی ایجنسیز کے دفتروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے میں تاخیر ہوئی۔

اس تاخیر کے بعد سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی حکومت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے دریافت کیا کہ آخر حکومت اپنے پیر پیچھے کیوں کھینچ رہی ہے؟

جج روہنگٹن ایف نریمن کی صدارت والی بنچ نے سماعت کے دوران کہاکہ اسے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت اپنے پیر پیچھے کھینچ رہی ہے۔

جج نریمن نے کہاکہ سی سی ٹی وی لگانے کا فیصلہ شہریوں کے بنیادی حقوق سے متعلق ہے اور کسی بھی حالت میں ان حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دی جاسکتی۔

سی سی ٹی وی لگانے میں تاخیر پر مرکز کی سرزنش
سی سی ٹی وی لگانے میں تاخیر پر مرکز کی سرزنش

عدالت کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہورہے سالیسٹرجنرل تشار مہتہ نے بنچ سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

عدالت نے کہاکہ وہ سماعت ٹالنے کے بہانے کو منظور نہیں کرے گی۔ جج نریمن نے کہاکہ ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ جان بوجھ کر تاخیر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ برس دو دسمبر کو حراست میں اذیت کے معاملات کو روکنے کے لیے تمام پولیس اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی لگانے کاحکم دیا تھا۔

عدالت نے مرکز کو ہدایت دی کہ وہ تین ہفتہ کے اندر اسے مطلع کرے کہ مرکزی ایجنسیز کے لیے کتنا فنڈ مختص کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کب لگائے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.