ETV Bharat / city

'نئے بھارت کی شروعات ہو چکی ہے' - بی جے پی

حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے ملک بھر میں رکنیت مہم چلائی جارہی ہے اسی کڑی میں دار الحکومت دہلی میں 100 سے زائد مسلم خواتین نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کی ہے۔

نئے بھارت کی شروعات ہو چکی ہے
author img

By

Published : Jul 14, 2019, 2:28 PM IST

دہلی کے شمال مشرقی علاقے کھجوری خاص میں واقع شری رام کالونی میں بی جے پی کی جاب سے رکنیت مہم چلائی گئی اس دوران تقریبا 100 سے زائد مسلم خواتین نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔

اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دہلی میں بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نئے بھارت کا آغاز ہو چکا ہے۔

نئے بھارت کی شروعات ہو چکی ہے

انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین کی پارٹی میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ ملک اب ایک بڑی تبدیلی کی جانب گامزن ہے۔ منوج تیواری نے کہا کہ ستر برسوں میں جس طرح سے مسلم طبقے کو ڈرایا گیا، بجائے اس کے اس کی فکر کی جاتی اس کا صرف استحصال کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دیے گئے سبکا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ اب کامیابی بھی حاصل کر رہا ہے۔

اس موقعے پر بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے صدر محمد ہارون نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے چلائی گگئی رکنی مہم میں جس طرح سے مسلم خواتین نے رکنیت اختیار کی وہ خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اور مسلمانوں کے درمیان کی جو دوریاں تھیں وہ ختم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں یہ میں یہ دوریاں کم ہو گئی ہیں۔ اور مسلمانوں کے اندر بی جے پی تئیں اعتماد بھال ہو رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.