رامویر سنگھ بدھوڑی نے کہا کہ اس سے دہلی میں بس کے مسافروں کو بڑی راحت ملے گی۔
آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط بھیج کر درخواست کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے صرف 17 مسافروں کو ڈی ٹی سی بسوں میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جو بہت کم تعداد ہے۔ اس کے نتیجے میں بس اسٹاپ پر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مسٹر بدھوڑی نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں بتایا ہے کہ انہوں نے اب 40 مسافروں کو ڈی ٹی سی بسوں میں سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے مسافروں کو آسانی ہوگی۔