چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ یہ حکومت کا اچھا فیصلہ ہے اور ہائی کورٹ اس میں مداخلت نہیں کرے گی۔
خیال رہے کہ سرتا بارپنڈا نے یہ عرضی داخل کی تھی۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ کنڈوم کے اشتہارات پر صبح چھہ بجے سے رات 10 بجے تک کے لیے لگی روک کو ہٹایا جانا چاہیے۔
عرضی میں کہا گیا کہ ملک میں کنڈوم کا استعمال بہت کم ہوتا ہے۔ اس کے تعلق سے عوام میں بیداری اور جانکاری میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
عرضی میں یہ بھی کہا گیا کہ کنڈوم کے استعمال کی وجہ سے جنسی بیماریاں جیسے ایڈز، سفلس وغیرہ پھیلتا ہے۔
عرضی میں مزید کہا گیا تھا کہ عدالت مرکزی حکومت کو ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے تاکہ کنڈوم کے اشتہارات کا جائزہ لیا جا سکے۔