ETV Bharat / city

دہلی: بریانی کے ذریعہ ٹیکہ کاری کے تئیں بیداری - دہلی میں بریانی

دہلی میں بریانی فروخت کرنے والے ایک دکاندار نے ٹیکہ کاری کے تئیں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بریانی میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد اگر کوئی شخص دکان پر ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ لے کر آتا ہے تو اسے بریانی کی قیمت میں 20 روپے کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔

awareness about vaccination through biryani in delhi
بریانی کے ذریعہ ٹیکہ کاری کے تئیں بیداری
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 7:03 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ٹیکہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی کمپنیاں بھی متعدد اقدامات کر رہی ہیں اور لوگوں کو ویکسین لینے کے لیے متعدد طریقوں سے بیدار بھی کیا جارہا ہے۔

وہیں اب دہلی میں لوگوں کو ویکسین لینے کی جانب راغب کرنے کے لیے بریانی میں 20 فیصد کی رعایت دی جارہی ہے۔ شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقے میں اکرم بریانی کا کاروبار کرتے ہیں، جس کے لیے انہوں نے اپنی دکان پر ایک پوسٹر چسپاں کر رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ ویکسین لینے والے شخص کو 20 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ بریانی دی جائے گی۔

بریانی کے ذریعہ ٹیکہ کاری کے تئیں بیداری

اکرم کی دکان پر اگر کوئی شخص اپنے ساتھ ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ لے کر آتا ہے تو اسے بریانی کی قیمت میں 20 روپے کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ جب کہ اگر سول ڈیفنس کے رضاکار ایک دن میں 30 افراد کو ویکسینیشن لگانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں مفت میں بریانی کھلائی جا رہی ہے۔

بریانی دکان کے مالک اکرم نے بتایا کہ جب وہ ویکسین لینے کے لیے گئے تھے تو اس وقت سینٹرز پر ویکسین لینے والوں کی تعداد کافی کم تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنی بریانی کے ذریعے ہی عوام کے درمیان بیداری پیدا کی جائے۔ اس اعلان کے بعد متعدد افراد ویکسین لگوا کر اکرم بھائی کی بریانی کھانے آتے ہیں اور رعایت سے مستفید ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.