ETV Bharat / city

سیفی فارم ہاؤس کے سکیورٹی گارڈز پر حملہ - سیفی فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈز

ریپبلکن پارٹی آف انڈیا اقلیتی شعبہ کے قومی صدر شکیل سیفی کے فارم ہاؤس پر آج صبح 9 بجے کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے سکیورٹی گارڈ ہری ناتھ پر اچانک فائرنگ کردی جس کی وجہ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

attack-on-security-guards-at-saifi-farmhouse-in-nihal-vihar
سیفی فارم ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈز پر حملہ
author img

By

Published : May 31, 2020, 10:13 PM IST

لاک ڈاؤن کے درمیان بیرونی دہلی کے نہال وہار پولیس اسٹیشن علاقے کے سیفی فارم ہاؤس میں تعینات سیکیورٹی گارڈز پر نامعلوم بندوق بردار فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

زخمی سیکیورٹی گارڈ ہری ناتھ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دراصل شکیل سیفی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی پارٹی سے محکمہ اقلیت کے نیشنل صدر ہیں اور ان کا فارم ہاؤس بیرونی دہلی کے نہال علاقے میں سیفی فارم ہاؤس کے نام سے ہے۔

معلومات کے مطابق آج صبح 9 بجے کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے شکیل سیفی کے بارے میں سیکیورٹی گارڈ ہری ناتھ سے پوچھا کہ شکیل سیفی کہاں ہے اور پھر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی وجہ سے شکیل سیفی کی حفاظت میں مصروف گارڈ ہری ناتھ کو 3 گولیاں لگ گئی جس کی وجہ سے گارڈ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر شکیل سیفی کے مطابق یہ حملہ محافظ پر نہیں بلکہ مجھ پر ہونا تھا، جب حملہ کیا گیا اس وقت میں فارم ہاؤس کے اندر سو رہا تھا لیکن گولیوں کی آواز سن کر میں باہر تو دیکھا کی حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔

اور ابھی تک حملہ کرنے والوں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے کیونکہ علاقے میں اور ان کے اپنے فارم ہاؤس میں لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.