ETV Bharat / city

اے پی جے عبدالکلام نے بھارت کو دنیا میں الگ شناخت دلائی: ہردیپ سنگھ پوری

میزائل مین، سابق صدر جمہوریہ عبدالکلام آزاد کی برسی پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ابوالفاخر زین العابدین عبدالکلام کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے پوری دنیا میں بھارت کو ایک الگ شناخت دی ہے۔

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 1:08 PM IST

اے پی جے عبدالکلام نے بھارت کو دنیا میں الگ شناخت دلائی: ہردیپ سنگھ پوری
اے پی جے عبدالکلام نے بھارت کو دنیا میں الگ شناخت دلائی: ہردیپ سنگھ پوری

نئی دہلی: میزائل مین بھارت رتن اور سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدلکلام کی سادگی اور شائستگی اور عظیم کارناموں سے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک اہم مقام حاصل ہوا، جس پر سبھی کو فخر ہے، ان کی خدمات کو نہ صرف ہندوستانی عوام بلکہ پوری دنیا کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں معروف سائنسداں، سابق صدر جمہوریہ ہند، بھارت رتن ابوالفاخر زین العابدین عبدالکلام کی برسی کے موقع پر منعقد پروگرام سے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مذہب و مسلک کی تفریق کے بغیر ہر دل العزیز شخص تھے۔ ان کی سادگی ایسی تھی کہ صدر جمہوریہ ہند جیسے عظیم عہدہ پر فائز رہتے ہوئے بھی وہ ایک عام شہری کی طرح رہے۔
انہیں ہر قوم وملت کے لوگ پسند کرتے تھے۔ ہردیپ پوری نے ڈاکٹر کلام کو اظہار عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت رتن ڈاکٹر کلام نے اپنے قول وفعل سے ہمیشہ یہ ظاہر کیا کہ سب سے اونچے عہدے پر ہونے کا آئینی ہی نہیں اخلاقی بھی معنی ہوتا ہے۔
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ڈاکٹر کلام کے ساتھ گزارے لمحات کو بھی یادکیا۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں پر گفتگو کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالکلا کی کاوشوں سے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک اہم مقام حاصل ہوا جس پر سبھی کو فخر ہے، جس کو نہ صرف ہندوستانی عوام بلکہ پوری دنیا اس کوکبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف میزائل ٹیکنالوجی کے موجود نہیں تھے اس ملک کے وقار وعظمت، استقامت، گنگا جمنی تہذیب، جذبہ رواداری، محبت و اخوت کا عظیم رشتہ تھا، نیز ایک عظیم انسان اور ملک وقوم کے سچے ہمدرد وبے مثال کردار کے حامل تھے۔ ان کو کوبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی برسی: جانیے ان کی حصولیابیاں اور خدمات

اس موقع پر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر الحاج سراج الدین قریشی نے کہا کہ وہ شخص ایک کامیاب سائنسداں نہیں تھے بلکہ ایک مدبر ومفکر، مذہبی اقدار کے پابند اور اتحاد ویکجہتی کے علمبردار تھے۔ نوجوانوں کے آئیڈیل اور ان میں حوصلہ اور ہمت کی روح پھونکنے والے ہر دالعزیز اے پی جے عبدالکلام کی شخصیت ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے وجہ افتخار تھی۔

قبل ازیں قاری حفظ الرحمٰن کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا جب کہ شرکار میں ایران کے سفیر اور فلسطین کے سفیر برائے ہندوستان کے علاوہ قمر احمد (سابق آئی پی ایس)، سماجی کارکن محمد شمیم احمد(سوت والے)، بی جے پی کے سینیئر لیڈر محمد عرفان احمد، بی جے پی کے قومی ترجمان یاسر علی جیلانی، بدرالدین خاں برنی، جمشید علی زیدی، شرافت اللہ، ریشمہ خاتون، شاہانہ بیگم، احمد رضا، انسانی حقوق کارکن سید محمد جواد احمد رضی، محمد شوکت مفتی، بزرگ صحافی ظہیر الدین خان وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.