جے این یو میں گزشتہ روز پیش آئے تشدد معاملے پر امت شاہ نے پولیس کمشنر امول پٹنائک سے بات چیت کی اور اس معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔
امت شاہ نے جوائنٹ سی پی لیول افسر کو انکوائری کا حکم دیا اور پورے معاملے کی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی بات کہی۔
غورطلب ہے کہ جے این یو میں گزشتہ روز کچھ نقاب پوش غنڈوں نے ہاسٹل میں گھس کر طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی۔ جس میں سے 20 طلبا کو ایمس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔