ETV Bharat / city

وزیر داخلہ کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات - وزیر داخلہ امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسان زرعی قوانین کے خلاف نکالی گئی ٹریکٹر ریلی میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیر داخلہ کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 1:22 PM IST

قو می دارالحکومت دہلی میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد میں زخمی پولیس اہلکاروں سے سُشروت ٹراما سینٹر میں ملاقات کی ہے۔

وزیر داخلہ کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

واضح رہے کہ مرکز کی جانب سے بنائے گئے نئے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے 26 جنوری کو ٹریکٹر پریڈ ریلی نکالی تھی، جس کے بعد ہوئے تشدد میں پولیس کے درجنوں اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔

دہلی پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں منگل کو کسانوں کے تشدد میں 394 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے کچھ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور کچھ کو آئی سی یو میں بھی داخل کیا گیا ہے۔

دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شریواستو نے کہا کہ کسان تنظیموں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ریلی کے شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے تشدد ہوا لہٰذا اس تشدد میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر پریڈ ریلی کے دوران ہوئے تشدد کے بعد ممتاز کسان رہنما و سوراج ابھیان کے سربراہ یوگنیدر یادو، سماجی کارکن میدھا پاٹکر اور بھارتی کسان یونین کے ہریانہ یونٹ کے صدر گرنام سنگھ چڈھونی سمیت 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کے سلسلے میں سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو ، سماجی کارکن میدھا پاٹکر اور بھارتیہ کسان یونین کی ہریانہ یونٹ کے صدر گرنام سنگھ چڈھونی سمیت 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.