ETV Bharat / city

’لاک ڈاون کے سبب آن لائن تعلیم وقت کی اہم ضرورت‘ - India

ملک بھر میں کورونا وائرس (کووِڈ19) کی وجہ سے طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ (سی ڈول) نے طلبہ کے لئے آن لائن تعلیم کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔ یہ بات سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر احرار حسین نے بتائی ہے۔

On line Education
’لاک ڈاون کے سبب آن لائن تعلیم وقت کی اہم ضرورت‘
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 7:56 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق کووڈ 19-لاک ڈاؤن کے پیش نظر آن لائن تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، اس حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ(سی ڈول) سرگرم ہے، طلبا تک رسائی حاصل کرنے اور انہیں ہر طرح کی آسانی بہم پہنچانے، تعلیمی دشواریوں کو دور کرنے کی سمت میں سنٹر ہرممکن کام کررہا ہے۔

ریلیز کے مطابق طلبا کیلئے آن لائن کونسلنگ کلاسز بھی ہونی ہیں اس کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں تاہم سنٹر بہت جلد ہی اپنے طلبا کو آن لائن تعلیم دینے کی شروعات کریگا، اس حوالے سے اکیڈمک اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کی ہفتہ میں چار آن لائن میٹنگز ہو رہی ہیں تاکہ آن لائن تعلیم میں طلبا کو آ رہی دشواریوں کاحل نکالا جا سکے۔

اسی پسِ منظر میں حکومت کے آن لائن تعلیمی سسٹم کے حوالے سے سی ڈول کے زیر اہتمام ایک اہم آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا، اس میں سی ڈول کے اکیڈمک کوآرڈینیٹرز اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف نے شرکت کی، حکومت ہند کا ڈیجیٹیلائزیشن کے حوالے سے اقدامات کے موضوع پر منعقدلیکچر کے کلیدی خطبہ میں سی ڈول کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ کوڈ 19-لاک ڈاؤن کے پیش نظر آن لائن تعلیم وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے ایسے میں حکومت کا آن لائن تعلیمی نظام کافی اہم ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔

حکومت کی جانب سے موکس، سویم، این پی ٹی ای ایل، ای ینترا، ای پاٹھ شالہ اور نیشنل ڈیجیٹل لائیبریری جیسے کئی ایک پلیٹ فارم ہیں جہاں سے آن لائن تعلیم دی جاتی ہے اور یہاں سے تعلیم و تعلم کے لئے مواد بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر طلبا و اساتذہ کے لئے مذکورہ پلیٹ فارم کافی اہم ہے، یہاں مفت میں رجسٹریشن سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں، حکومت کی کوشش رہی ہے کہ وہ آن لائن تعلیم کو فروغ دے۔

پروفیسر احرار نے کہا کہ اس حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر صاحبہ بھی کافی سرگرم ہیں اور ان کی ہدایت پر ہی گزشتہ دنوں جامعہ میں آن لائن درس وتدریس کے لئے صلاحیت سازی پروگرام منعقد کئے گئے، تاکہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ زیادہ بہتر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’محترمہ وائس چانسلر کی ہدایت پر آن لائن تعلیم جاری ہے اور اس حوالے سے ان کی کوششیں بھی قابل قدر ہیں، جامعہ آن لائن کے ذریعہ طلبا تک درس و تدریس کے کام میں کامیاب ہے، لہذا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ بھی لگاتار طلبا سے رابطہ میں ہے، انہیں آرہی دشواریوں سمیت کورسیز سے متعلق مواد آن لائن مہیا کرانے میں سنٹر مشغول ہے حالانکہ بہت جلد طلبا کو آن لائن تعلیم دینے کی بھی شروعات کردی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.