ETV Bharat / city

بی جے پی رہنماؤں پر سی ایم ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ کا الزام

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے میونسپل رہنماؤں نے توڑ پھوڑ کیا ہے، بی جے پی رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے دھرنے پر رہتے ہوئے ان سی سی ٹی وی کو توڑا ہے۔ جبکہ بی جے پی رہنماؤں کا دعوہ ہے کہ انہوں نے ایسا اکچھ نہیں کیا۔

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 5:52 AM IST

Allegations of sabotage outside CM house, BJP said - privacy attack was a camera
بی جے پی رہنماؤں پر سی ایم ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ کا الزام

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر کے باہر میونپسل کارپوریشن کے رہنما پچھلے 7 دنوں سے 13 ہزار کروڑ کے فنڈ کے مطالبات کے پیش نظر دھرنے پرہیں۔ وہیں ان رہنماؤں پر وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ایک ویڈیو میں کچھ لوگ سی سی ٹی وی توڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جس کے سبب وزیر اعلی کے دفتر نے ان کارپوریشن رہنماؤں کو کٹگھرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ بھی دکھ رہا ہے کہ دھرنے میں شامل کچھ خواتین سی سی ٹی وی توڑ رہی ہیں۔ وہیں ان معاملات کے پیش نظر بی جے پی نے بھی اس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے رہنما سدن نریندر چاولا نے کہا کہ' دھرنے میں شامل خواتین کونسلر رات کے وقت جہاں ٹہرتی ہیں اس جگہ میں کپڑے بھی تبدیل کرتی ہیں اور ان مقامات پر ایچ ڈی کیمرے لگوائے جارہے تھے، خواتین کونسلروں نے اس کی مخالفت کی تھی اور وہاں کیمرے لگانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ وہاں کوئی توڑ پھوڑ کے واقعات پیش نہیں آئے ہیں، بلکہ خواتین نے کیمرے لگانے کی اجازت نہیں دی ہے'۔

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ' انہوں نے کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کی'۔ جئے پرکاش نے کہا کہ' ہم یہاں ایک ہفتہ سے دھرنے پر ہیں، اس دوران ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کسانوں کی حمایت میں اپواس رکھنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ' وزیر اعلی اروند کیجریوال کی آفس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمرے ان مقامات پر لگائے جا رہے تھے جہاں خواتین کونسلررہتی ہیں۔ یہ ان خواتین کی پرائیویسی پر حملہ ہے، لہذا ہم نے اس کی مخالفت کی نہ کہ کسی طرح کا کوئی توڑ پھوڑ مچایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.