دار الحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متعلق تقریباً تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں،the restrictions were lifted as the Covid-19 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل کمی اور لوگوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر ڈی ڈی ایم اےDDMA Delhi Disaster Management Authority نے یہاں لاگو تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے تمام اسکول کھل جائیں گے عوامی مقامات پر ماسک لازمی رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سو روپے جرمانہ کیا جائے گا پہلے جرمانے کی یہ رقم دو ہزار تھی کورونا پروٹوکول کے ساتھ تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں withdraw all Covid-related restrictionsاور حکومت اس پر سختی سے نظر رکھے گی۔
ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس میں پیر کے روز سے رات کا کرفیو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب مسافر میٹرو اور بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ ہر کوئی کووڈ سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔دہلی حکومت اس پر سختی سے نظر رکھے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 556 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن کی شرح 1.10 فیصد رہی ہے۔ جمعرات کے روز دہلی میں 50,591 نمونوں کی جانچ کی گئی اور ان میں سے 556 نمونے مثبت پائے گئے۔ اس دوران چھ مریضوں کی موت ہو ئی ہے۔
یو این آئی۔